اسلام آباد ،پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،15ملزمان گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) اسلام آ بادپولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،15ملزمان گرفتار، 3کلو500گر ام چرس ،71لیٹر شراب ، 15ڈبے بئیر ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے اسلحہ 2کلا شنکو فیں، ایک پسٹل معہ ایمو نیشن ، ایک مسروقہ کا ر اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کے انیس اکبر سب انسپکٹر نے ملزمان ماسل خا ن اور شمروز خا ن سے 2کلو 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ شہزاد ٹا ؤ ن پویس کے اصغر علی سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم کما ل حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 100گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دو ملزمان اسد علی اور محمد جہا نگیر کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو عدد کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ رمنا پولیس نے بعد حصول سر چ وارانٹ مخبر کی اطلا ع پر فیص کا ر والا پلاز ہ کی بیسمنٹ میں ریڈ کرکے ملزمہ فا طمہ سعید اوبا کا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمہ اور اس کے ساتھیو ں نے بیسمنٹ میں کلب بنا یا ہو ا تھا دوران تلا شی 71بو تلیں شراب اور15ڈبے بئیر بر آ مد کرلیے۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے تر اب الحسن اے ایس آئی نے دوران چیکنگ سیکٹر E-11/3میں کا ر ر جسٹر یشن نمبر MB-274سینٹر و کو روکا تو ملزمان اتر کر بھا گ پڑ ے تعاقب کر کے ایک ملزم بلا ل احمد کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ کا ر بھی بر آمد کی ہے جو مد عی مقدمہ محمد عاطف نے تھا نہ آکر اپنی کا ر شنا خت کی ۔

جبکہ جمیل عارف نا می ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتار ی کے لیے تحر ک جا ری ہے۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے عبد الستار سب انسپکٹر معہ ٹیم نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملو ث پا نچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں خر م آ فتا ب ، ناصر یامین ، ملک رضو ان ، وقار مشتا ق اور مہنا ز بی بی شامل ہیں ۔ تھا نہ ما ر گلہ اور کر اچی کمپنی پولیس نے چوری میں ملو ث دو ملزمان عاصی اور افتخا ر احمد کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم عمار سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :