فرقہ واریت نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے‘علامہ راغب نعیمی

جہاد کے نام انسانیت کے گلے کاٹنے والے اسلام کے ’’پرامن چہرے‘‘ کومسخ کررہے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 7 جولائی 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ فرقہ واریت کے ناسورنے پاکستان اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،جہاد کے نام پرانسانیت کے گلے کاٹنے والے اسلام کے چہرے کومسخ کررہے ہیں،دشمن قوتیں مختلف انداز میں تخریب کاری کرکے وطن عزیز کوعدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں،اتحاد کی طاقت سے اسلام اورپاکستان دشمنوں کے عز ائم کوناکام بناناہوگا۔

(جاری ہے)

علماء ومشائخ منبر ومحراب سے اخوت وبھائی چارہ،رواداری،مساوات اورانسانی ہمددری کادرس دیاجائے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے عہدیداران کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی اصلاح کے لئے علماء ومشائخ دنیاکے ہرفورم پر کردار ادا کریں ۔ دعوت و تبلیغ کے ذریعے عوام کا مسجد سے تعلق مضبوط بنایا جائے۔اجلاس سے مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاکہ اسلام کے پرامن تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرناوقت کی سب اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :