عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ‘میاں مقصوداحمد

دنیا میں مذہبی تہواروں کی آمد کے ساتھ ہی قیمتوں میں کئی گناہ کمی کر دی جاتی ہے‘ امیرجماعت اسلامی لاہور

منگل 7 جولائی 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران طبقے کی ناکامی یہ ہے کہ اپنے عوام کو نہ صرف غربت سے نہیں نکال پارہے ہیں بلکہ اپنی عوام کے لیے غربت ختم کرنے میں بھی ناکام ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں مذہبی تہواروں کی آمد کے ساتھ ہی قیمتوں میں کئی گناہ کمی کر دی جاتی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مذہبی تہوار آتا ہے تو قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کر دیا جا تا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ابھی عید الفطر کی آمد میں دو ہفتے باقی ہیں لیکن بازاروں اور مارکٹیوں میں اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاجروں نے بھی مہنگائی کے جن کو بوتل سے باہر نکال دیا ہے۔ اشیا ء ضروریہ کی قیمتوں میں 50فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ایک طرف تاجر حضرات مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ توانائی کا بحران اور کارخانہ داروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف عید کی آمد کے باعث تمام اہم بازاروں ، کاروباری مراکز اور دیگر مصروف تجارتی مقامات پر نا جائز تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر مختلف اشیاء کے اضافی اسٹالز کر قائم کر دیے ہیں ۔جس کی وجہ سے عام لوگوں کا بازار سے گزر نا محال ہو گیا ہے اور خاص پر طور خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منہ زور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ نا جائز منافع خوروں کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹیاں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :