کراچی اور سکھر میں یوم علی کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 18:48

کراچی اور سکھر میں یوم علی کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) کراچی اور سکھر میں یوم علی کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے 8 اور 9 جولائی کو یوم علی کے موقع پر کراچی اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی یوم علی کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق بچوں، بزرگ، خواتین اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :