سنی اتحاد کونسل جمعتہ الوداع کو برما ، فلسطین اورکشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر منائے گی

منگل 7 جولائی 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر جمعتہ الوداع کو برما ، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں برما، فلسطین اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی اور علماء اہلسنّت برما ، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے مسائل کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :