سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا نے مال روڈ سے روشن پاکستان مہم کا آغاز کردیا

ایک ہفتے تک شہربھر میں موٹر سائیکلوں کے بلب مفت تبدیل کیئے جائیں گے ‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 7 جولائی 2015 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں روشن پاکستان مہم کا آّغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر کی موٹر سائیکلوں کے بلب مفت تبدیل کرنے کیلئے الحمراہال کے باہر کیمپ لگایا گیا ۔روشن پاکستان کی افتتاحی تقریب میں نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،پولیس افسران صحافیوں اورشہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر شرکاء نے موٹر سائیکل سواروں کے بلب تبدیل کیئے اس دوران ٹریفک آگاہی لیکچر بھی دیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفر مناسب ہیڈ لائٹس ہونے سے حادثات میں واضح کمی آجاتی ہے ،دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی ایس پیز اور ڈی ایس پیز اٹلس ہنڈا کی معاونت سے اہم شاہراہوں پر کیمپ لگائیں ۔سی ٹی او نے کہا ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :