بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 7 جولائی 2015 18:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیپرا نے عوامی مفاد کی بجائے حکومتی پالیسیوں کے مطابق گیارہ ارب روپے کا نیا ٹیکس گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے نام پر بجلی کے بلوں پر عائد کر دیا۔

یہ سرچارج پاور سپلائی کمپنیوں سے وصول کیا جانا تھا مگر پاور سپلائی کمپنیوں سے سرچارج کی مد میں رقم وصول کرنے کی بجائے اربوں روپے ٹیکس براہ راست عوام پر منتقل کر دیا گیا۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے نیپرا کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔