نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

منگل 7 جولائی 2015 18:26

نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بنچ کے دو ججز کے سامنے پیش ہی نہیں ہونا چاہتا تھا مگر ااسکی استدعا کے باوجوددونوں ججز نے خود کو بنچ سے علیحدہ نہیں کیا اور فیصلہ سنا دیا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھتے ہوئے نیا پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دے کر کیس کی از سر نو سماعت کی جائے۔