ماڈل ایان علی کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

منگل 7 جولائی 2015 18:22

ماڈل ایان علی کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرادی گئی۔گزشتہ روز ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھو سہ اور خرم کھوسہ نے لاہورہائیکورٹ میں ایان علی کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائرکروائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی ائر پورٹ پر اپنے بھائی کو پلاٹ کیلئے پیسے دینے گئی تھی ،ائیرپورٹ پر ایان علی کو نہ ہی بوڈنگ کا رڈجاری ہوا اور نہ ہی اس کے پاسپورٹ پر ایگزیکٹ کی مہر لگی تھی ،ایان علی پر کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

لہٰذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔واضح رہے کہ ایان علی کی رہائی کیلئے اس سے پہلے کسٹم ابیلٹ ٹربیونل میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :