جامعہ کراچی، ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے سید فاروق حسن ولد سید طاہر حسن سیٹ نمبر 73507 نے 1027 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ حنا طارق بنت شیخ طارق سعید سیٹ نمبر73530 نے 1021 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کی اسماء بی بی بنت محمد دین سیٹ نمبر 73585 نے 1017 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں کل 143 طلباوطالبات شریک ہوئے ،09 طلبہ کو اے ون گریڈ ،79 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 26 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 79.72% فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :