افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 18:09

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات کا باقائدہ آغاز آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذاکرات آج رات شروع ہوں گے۔مذاکرات میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔