یوم شہادت حضرت علی ؓ کے ا نتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمدکا نشتر پارک کا تفصیلی معائنہ

منگل 7 جولائی 2015 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓکے سلسلے میں عزادان حسینؓکو سہولیات پہنچانے کے لیے ڈی ایم سی ایسٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس سلسلے میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ نشتر پارک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لا یا جارہا ہے جس کو سیکورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ جلوس کے شرکاء کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری ، AEE ایم اینڈ ای خالد ملاح کے ہمراہ یوم علیؓ کے سلسلے میں انتظامات اور جلوس کے روٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے نشتر پارک کے معائنے کے دوران کیا انھوں مزید کہا کہ یوم علیؓ کے موقع پر عزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر نمائش چورنگی پر کیمپ لگا یا جائے گا جہاں ایمرجنسی اسٹاف مختلف بلدیاتی خدمات کے حوالے سے موجود رہیں گے جبکہ عزاداران کی رہنمائی بھی اس کیمپ سے کی جائیگی ۔