60 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، عدالتی حکم پر عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کا جواب

منگل 7 جولائی 2015 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالت کے حکم پر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے، 60 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعجاز مختار دھامرہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 60 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں سید خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کی سفارش پر متعدد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حسیب اختر کی سربراہی میں ایک تین رکمیٹی قائم کر دی ہے جو عدالت کے حکم پر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جائزہ لے گی جن ملازمین کی ڈگریاں جعلی نہیں ہوں گی اور معیار پر پورا اترتے ہوں گے کمیٹی ان کے حوالے سے اپنی سفارشات دے گی۔