پانی کی تقسیم کے نظام کو ٹھیک کیا جا رہا ہے،قلت آب والے علاقوں میں ٹینکرز کھڑے کئے جائیں گے،کمشنر کراچی

منگل 7 جولائی 2015 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کا ایک مشترکہ اجلاس شہر میں پانی کی فراہمی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگی وہاں ہائڈرنٹ کے ذریعے پانی فراہم کیا جا ئے گا ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں پانی کی تقسیم کی مینجمنٹ کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

تاکہ جو پانی حا صل ہے اس کا صحیح استعمال کیا جا سکے۔ پانی کے ضیاع کو روکا جاسکے اور تمام علاقوں میں یکساں تقسیم کر نظا م قائم ہو، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کریں کہ وہ پانی کی کمی والے علاقوں کی نشاندہی کریں اور اس کی فہرست واٹر بورڈ کو فراہم کریں، انھیں پابند کریں کہ وہ ان علاقوں میں مخصوص نمایاں مقامات پر علاقے اور لوگوں کی پانی کی ضروریات کے مطابق پانی کے ٹینکرزکھڑے کریں اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جن مقامات پر پانی کے ٹینکرز کھڑے کیے جائیں گے وہاں لوگوں کی آگاہی کے لیے نمایا ں مقاما ت پر بینرز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا حکومت نے ضلعی افسران کوشہر میں پانی کی تقسیم کا نظام درست کر نے کے لیئے احکامات دیے ہیں تمام ڈپٹی کمشنرز کو چاہیے کہ وہ ترجیحی اقدامات کر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں ۔ پانی کی تقسیم کے نظام کی خرابیاں دور کر یں اور ہائیڈرنٹس کو پانی کی ضروریا ت پو ری کر نے کے لیے اقدامات کریں ۔ اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اﷲ مہر بھی مو جو د تھے۔ واٹر بورڈ کے افسران کو کہا ہے کہ دہ شہر میں پانی کی فراہمی کی کوشش بہتر بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی فراہمی کی کوششوں کو موثر بنانے میں واٹر بورڈ کے افسران کے ساتھ مل کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :