یہ حکومت کی نالائقی ہے کہ عوام روزے کی حالت میں پانی کے لیے بھٹکتے پھریں، حلیم عادل شیخ

چند نام نہاداور مفاد پرست حکمرانوں کی وجہ سے ہمارا ملک قومی اتحاد کا مظہربننے سے معذورہاہے،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

منگل 7 جولائی 2015 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں بھی عوام کو لوٹنے سے باز نہیں آئی،بہتری اسی میں ہے کہ حکومت عوام کا سوچا جائے حالات کسی بھی وقت کروٹ لے سکتے ہیں ،اسلامی ریاست ہونے کے باجود ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان کو چھونے لگتی ہے چند نام نہاداور مفاد پرست حکمرانوں کی وجہ سے ہمارا ملک قومی اتحاد کا مظہربننے سے معذورہاہے ،اس ملک کو جب تک موجودہ حکومتی وزیروں مشیروں کی طر ح بدعنوان اوربدزبان لوگ ملتے رہیں گے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا،اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہوگاکہ جن کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار پر قابض ہوتے ہیں بعد میں انہیں کو خون کے آنسورلایا جاتا ہے انہیں کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا جاتاہے ،ان حکمرانوں کا کیا جینا جن کی حکومت میں عوام روزے کی حالت میں پانی کے لیے بھٹکتی پھرے اور لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جانوں سے چلیں جائیں اس پر عوام حکومت کے بیدار ہونے کا انتظارکرتی ر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے تمام لوگ اپنے مفادات کے یار ہیں انہیں عوام سے کوئی لینا دینانہیں ہے ۔قیام امن کے لیے ہم سیکورٹی اداروں کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے شہریوں کوسکھ کا سانس ملاہے وگرنہ حکومت نے ملک میں جاری دہشت گردی سے مایوس ہوکر اپناہاتھ اٹھالیا تھاحکومت جان چکی تھی کہ ان کی پالیسیاں دہشت گردی کو روکنے کے لیے محض کاغذی حد تک ہی محدود ہیں جس کی وجہ یہ بھی تھی حکومت میں اس سلسلے میں سنجیدگی کا فقدان رہاہے اور نہ ہی ان کے پاس ایسی ٹیم تھی جن کے پاس دماغ نام کی کوچیز ہے، اس وقت بھی ایک چیز دیکھنے کو مل رہی ہے کہ حکومت اس وقت امن کے قیام کے حوالے سے بہت سے معاملات میں اپنی رکاٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی خوشی نہیں ہے کہ ملک میں سے ایسے لوگوں کونکال باہر کیا جارہاہے جنھوں نے عوام کے پیسے بے دریغ استعمال کیااور اپنی زاتیات پر خرچ کیا۔

انہوں نے کہا تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے دور اقتدار میں نہ تو وعوام اس طرح سڑکوں پر دربدرتھی اور نہ ہی مہنگائی کے ہاتھوں اپناسر پیٹ رہی تھی کیونکہ ہم نے حکومت خالصتاً حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بنائی تھی ناکہ موجودہ حکمرانوں کی طرح لوٹ کھسوٹ کے لیے ۔

متعلقہ عنوان :