قائمقام امیر جماعت لیاقت بلوچ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

منگل 7 جولائی 2015 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ امید ہے قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یونس خان اور شان مسعود کی شاندار بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا جس سے فتح پاکستان کے مقدر میں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :