خوراک میں گندم استعمال کرنیوالے لوگ فی کس فطرانہ 100روپے ادا کریں، حافظ سعید

منگل 7 جولائی 2015 17:19

خوراک میں گندم استعمال کرنیوالے لوگ فی کس فطرانہ 100روپے ادا کریں، حافظ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جولوگ خوراک میں گندم استعمال کرتے ہیں وہ اس سال فی کس فطرانہ 100روپے ادا کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فطرانہ غلہ جات کی ہرقسم مثلاً آٹا،چاول، جو، کھجور، پنیر، منقہ وغیرہ میں مقرر فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ہرشخص جو خوراک گھر میں استعمال کرتا ہے اس میں سے فطرانہ ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان مرد، عورت، امیر، غریب، چھوٹے، بڑے، آزاد، غلام حتیٰ کہ عید الفطر سے ایک روز قبل پیدا ہونیوالے بچے کا فطرانہ ادا کرنا بھی پرفرض ہے۔ فطرانہ رمضان المبارک میں جلد ادا کرنا چاہیے تاکہ ضرورت مند،فقراء مساکین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فطرانہ کی مقدار ایک صاع مقررکی ہے جسکی مقداراڑھائی کلو کے برابرہے۔

متعلقہ عنوان :