مودی کے ہوتے ہوئے حالات میں بہتری آنا مشکل ہے ، اس کی کسی بات سے نہیں لگتا کہ وہ بھارت کے وزیراعظم ہیں ، تشدد پسند ذہنیت رکھنے والے شخص کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا گیا ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی کوتاہی ہے

مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 7 جولائی 2015 17:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے حالات میں بہتری آنا مشکل ہے ، مودی کی کسی بات سے نہیں لگتا کہ وہ انڈیا کے وزیراعظم ہیں ، تشدد پسند ذہنیت رکھنے والے شخص کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا گیا ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی کوتاہی ہے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل (ق) کے مرکزی رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ نریندری مودی کے ہوتے ہوئے حالات میں بہتری آنا مشکل ہے ، ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے جو تشدد پسند ذہنیت رکھتا ہے ۔ وزیراعظم کو ان کے غیر سنجیدہ بیانات پر احتجاج کرنا چاہیے ۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور حکومت دونوں قصور وار ہین ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن کا قانون بنائے بغیر فیصلے کرنا درست نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز نہ چھاپنے کی ہدایت بھی کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین اور قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں ، قانون بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ، جلد بازی میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا ، الیکشن کمیشن ذمہ دار ادارہ ہے ، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے 1 سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب کارروائی کررہی ہیں تو اسے برداشت کرنا چاہیے ۔ پیپلزپارٹی سندھ میں کرپشن روکنے میں ناکام رہی ہے ، سپریم کورٹ نے اگر میگا کیسز کا نوٹس لیا ہے تو اچھی بات ہے اس سے کرپشن اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی