ھنگو ، سپین ٹل میں تباہی کا منصوبہ ناکام،روڈ کے کنارے نصب شدہ3کلوبارودی مواد ناکارہ بنا دیا

منگل 7 جولائی 2015 16:56

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ھنگو کے علاقہ سپین ٹل میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،روڈ کے کنارے نصب شدہ3کلوبارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اعلیٰ الصبح ہنگو کے علاقہ سپین ٹل میں سڑک کے کنارے نا معلوم شدت پسندوں نے تین کلو وزنی بارودی مواد کو نصب کیا تھا جس کو سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا ۔سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ تین کلو وزنی بارودی مواد پھٹنے سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔

متعلقہ عنوان :