نریندر مودی نے روسی شہر اوفا میں ہونے والی شنگھائی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

منگل 7 جولائی 2015 16:56

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی شہر اوفا میں ہونے والی شنگھائی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 9 جولائی کو روس کے شہر اوفا میں ہونے والی شنگھائی سربراہ کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کی ہے بھارتی سفارتی ذرائع نے پاکستان کو ملاقات کے حوالے سے آگا ہ کر دیا ‘دوسری طرف دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا اپنے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا ابھی طے نہیں ہوا وزیراعظم اوفا میں دیگر عالمی رہنماوٴں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاہم امکان ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے "را" کی پاکستان میں کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :