پاکستان پر لشکرطیبہ سے تعلق کا بھارتی الزام روس نے مستردکردیا

منگل 7 جولائی 2015 16:54

پاکستان پر لشکرطیبہ سے تعلق کا بھارتی الزام روس نے مستردکردیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) روس نے پاکستان پر جماعت الدعوةاور لشکرطیبہ کے ساتھ تعلق کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہوئے اس کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے برسبین میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت اور پشت پناہی کا الزام عائد کیا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے بھی پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارتی اقدام کی مخالفت کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلق قراردادوں کو تسلسل سے ویٹو کرنے اور بھارت کے موقف کی مسلسل حمایت کرنے والے روس کے اس رویے نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا رپورٹس کے مطابق روس کا موقف تناظر کے بغیر نہیں ،گذشتہ سال بھارت نے پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے کے ماسکو کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا تاہم پاکستان ماسکو دفاعی معاہدے کا فیصلہ امریکا اور بھارت کے قریبی تعلقات کا ردعمل ہوسکتا ہے،روس سمجھتا ہے کہ پاک افغان خطے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسے پاکستان کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :