جرمن سفیر کی چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ملاقات

منگل 7 جولائی 2015 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پاک جرمن تعلقات، خطہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے اور کراچی میں ”را“ کی سرگرمیوں کے بارے میں بھارتی انکشافات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارتی کردار کی عالمی سطح پر کھل کر مذمت ہونی چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف خطہ کا امن متاثر ہو رہا ہے بلکہ عالمی امن کو بھی خطرہ ہے اور صورتحال بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے علاقہ میں بدامنی کی بجائے امن و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :