پشاور،آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو امدادی رقوم عید سے پہلے دینے کا فیصلہ

منگل 7 جولائی 2015 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو امدادی رقوم عید سے پہلے دینے کا فیصلہ کاکیاگیا ہے،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کو ماہانہ امدادی رقوم کی ادائیگی عید سے قبل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

متاثرین کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ امداد بارہ ہزار روپے فی خاندان دی جاتی ہے جو متاثرین عید الفطر سے پہلے وصول کریں گے - متاثرین کی بحالی اور انکو امدادی اشیاء کی فراہمی جاری ہے جبکہ عید سے قبل متاثرین کو مارچ اور اپریل کی دو قسطیں یکمشت ادا کی جائیں گی۔متاثرین کو رقوم کی فراہمی انکے موبائل نمبرز کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :