سکھر کے قریب ٹرک سے 360 کلو چرس برآمد ‘ ایک شخص گرفتار

منگل 7 جولائی 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف مہم پر ڈسٹرکٹ سکھر کے قریب ایک ٹرک پر چھاپہ مار کر 360 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے اور ایک شخص محمد علی جاوید ولد محمد شفیع ملک کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم اسی طرح جاری رہے گی اور ہمارا عزم صوبہ کو منشیات سے مکمل پاک کرنا ہے ۔