کراچی ،سخی حسن سے چوری ہونے والی محکمہ اطلاعات کی گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل سکا

منگل 7 جولائی 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) صوبائی محکمہ اطلاعات کی سرکاری گاڑی کا دو روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا اس سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آسکی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار رات گیارہ بجے کے قریب محکمہ اطلاعات سندھ کی گاڑی مہران ماڈل نمبر2012 GS-074-B سرینہ موبائل مارکیٹ سخی حسن کے قریب پارکنگ ایریا میں کھڑی کی گئی تھی جہاں سے آدھے گھنٹے کے بعد گاڑی چوری ہو گئی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول 15 کو دی گئی بعد ازاں تھانہ تیموریہ نارتھ ناظم آباد ضلع سینٹرل میں ایف آئی آر نمبر 301/15 ڈائریکٹر اطلاعات کی مدعیت میں درج کرادی گئی جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ اس سلسلے میں ایس پی ACLC عرفان بہادر کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے ۔