پبلک سروس کمیشن کے اصلاح کیلئے کیبنٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی کااجلاس

منگل 7 جولائی 2015 16:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پبلک سروس کمیشن کی اصلاح کرکے اور اسکو مزید موثر بنا کراس پر عوامی اعتماد کو مزید بڑھانے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے قابل ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سول سکیرٹریٹ میں پبلک سروس کمیشن کے اصلاح کیلئے کیبنٹ کے تشکیل کردہ کمیٹی کے سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ۔

سب کمیٹی میں پبلک سروس کمیشن ، اسٹیبلشمنٹ ،قانوں، صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پبلک سروس کمیشن کو درپیش مشکلات کو دور کرنے ، اسکوں مزید موثر بنانے اور اسکے طریق کار میں تیزی لانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پبلک سروس کمیشن کے انتظامی امور میں بہتری ، قواعد وضوابط کے اصلاح اوردوسرے محکموں کے ساتھ تعاون میں بہتری لانے سمیت کئی پہلوں پر غور وحوض کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کے اراکین کو پبلک سروس کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کرکے اسکو ایک موثر اور عوامی توقعات پر پورا اترنے واالا ادارہ بنانے اور اس کو نہ صرف صوبہ بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ادارہ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمیٹی کے آنئدہ اجلاس میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔