حکومت نے قانون کی بالادستی ،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،محمود خان

منگل 7 جولائی 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے اورکرپشن ، ظلم نا انصافیوں کے خاتمے کے لئے ایسے انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سول سیکر ٹریٹ پشاور میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قابل ذکر اور تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں اور شعبہ صحت تعلیم اور پولیس کے نظام کو درست کیا گیا ہے انھوں نے کہا صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سال کے قلیل عرصہ میں صوبے میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے ،نچلی سطح پر لوگوں کو خود مختار بنانے، شہریوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی ، سرکاری اداروں کو خودمختار بنانے اور لوگوں کو معلومات تک رسائی فراہم کرنے کے لےئے نہ صر ف ریکارڈ قانون سازی کی بلکہ ان قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر میکینیزم بھی فراہم کیا تا کہ پچھلی چھ دہایوں سے چلنے والے فرسودہ نظام کو ایک عوام دوست نظام میں تبدیل کر کے لوگوں کو ان کی توقعات اور ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر تعصب کی نظر سے ہٹ کر دیکھا جائے اور جو تبدیلی کا نعرہ ہمارے پارٹی کے قائد عمران خان نے لگایا تھا وہ خیبر پختونخواہ میں واضح محسوس کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کئے۔