کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر ملزم فرحان کو 7سال قید کی سزا سنادی

منگل 7 جولائی 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر ملزم فرحان کو 7سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم فرحان کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قید کی سزا سنادی ہے ۔ملزم فرحان کے خلاف تاجر سے بھتہ طلب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔