بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاق ،صوبے کی مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے ،میاں جمشید

منگل 7 جولائی 2015 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور ضلعی صدر پی ٹی آئی نوشہرہ میاں جمشیدالدین کاکا خیل نے اپنے دورہ سوات کے موقع پر پارٹی کے مقامی ورکروں اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بجلی کے فعال نظام کے قیام کیلئے بجلی چوری کو رُوکنے اور نئے گرڈ سٹیشنوں کے قیام کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے لیکن وفاق کی لیت ولعل اور اہم قومی معاملات میں عدم دلچسپی نے صوبے کے عوام کو دھرنوں اور احتجاجوں پر مجبور کیا جس کے دوران مشتغل مظاہرین قومی املاک کو نقصان بھی پہنچا رہے ہیں۔

جس کی تمام تر ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے انہوں نے صوبے میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کی عملی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبے کی مشترکہ کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کھڑی ہے اور یہ صوبائی حکومت کا صوبے کے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرکو بجلی چوری اور نارواں لوڈشیڈنگ کا احساس ہو گیا۔

یہی وجہ ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ بجلی کی چوری روکنے اور نارواں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر متفق ہو گئے۔ انہون نے کہا کہ صوبے میں گرمی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔اور صوبائی حکومت مرحوموں کے لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شدید گرمی کے باعث 14سو افراد کے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہونیوالوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے صوبائی حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔