گورنرسردارمہتاب کی سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد

منگل 7 جولائی 2015 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے سری لنکا سے ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کی جانب سے سیریز جیتنے کے فوراً بعداپنے تاثرات میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یونس خان اور شان مسعود کے شاندار کھیل نے پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشکل میچ اور سیریز میں پاکستان کی جیت نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی کسی بھی مشکل سے ہار ماننے والے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اپنے ٹیلنٹ اور عزم سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :