پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور کا میابی کیلئے بھر پور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان
منگل 7 جولائی 2015 16:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین اور صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرورنے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور کا میابی کیلئے لاہور سمیت پورے پنجاب میں بھر پور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔ منگل کے روز تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر شامی روڈ میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اور پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی میں دوسری جماعتوں سے لوگ غیر مشروط طور پر تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر کارکنوں کی مشاورت سے پارلیمانی بورڈ ہی کر یں گے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک سنٹرل پنجاب میں28آرگنائزر بنائے ہیں اور تمام آرگنائزر کارکنوں کی مشاورت سے بنے ہیں اورپنجاب میں پارٹی کے اندر بعض معاملات کی وجہ سے پائے جانیوالے دھڑے بھی 99فیصد ختم ہو چکے ہیں اور سب مل کر پنجاب میں پارٹی کو عمران خان کی سوچ اور مشن کے مطابق چلا رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں فارم14اور15کا غائب ہو نا سب سے بڑی دھاندلی ہے کیونکہ جب جتنے اور ہارنیوالے امیدوار کے ووٹوں کا شفا ف ریکارڈ ہی نہیں تو اس سے بڑی اور دھاندلی کیا ہوگی ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مجھے پنجاب کا صوبائی آرگنائزر بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان سمیت پوری قیادت مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کرتی ہے اور ہم نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر تمام سیاسی مخالفین کو شکست دینی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کا میابی تحر یک انصاف کا ہی مقدر بنے گی ۔ جہا نگیر تر ین نے کہا کہ چوہدری سرور نے انتہا ئی کم عرصے میں پنجاب میں پارٹی کو آرگنائزر کر نے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں پارٹی قیادت ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں یونین کونسل سمیت ہر سطح پر امیدواروں کولایا جا ئیگا اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر بنے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر تر ین نے کہا کہ پر ویز رشید سمیت پوری (ن) لیگ اور انکی حکو مت کے لوگ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں فارم14اور15 کے غائب ہونے اور پنجاب کے71 اورخیبر پختونخواہ کے 2حلقو ں میں105فیصد سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے کے ثبوت دےئے ہیں اور لاہور کے 7حلقو ں میں110فیصد سے بھی زائد بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کو یقین تھا کہ عام انتخابات شفاف ہونے کی صورت میں انکو لاہور میں بھی عبر تناک شکست ہو گی اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اضافی بیلٹ پیپرز کا فیصلہ ایڈ منسٹر یشن کا نہیں بلکہ ”سیاسی “فیصلہ ہے اور اس پر ہی عمران خان بھی کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں35نہیں 71 پینکچرز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا ہم سب کو انتظار ہے اورہمیں اس بات کا قومی یقین ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے میں بھی عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تصد یق ہو جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور آئندہ سال اس سال سے زیادہ لوڈشیڈ نگ ہو گی کیونکہ حکمرانوں نے لوڈشیڈ نگ کے حل کیلئے کوئی پلانٹ لگانے کی بجائے صرف میٹر و چلائی اور نئے پل بنائے ہیں اور پنجاب میں بھی حکمران عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی ہو لتوں کی فراہمی میں بھی مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.