یمن میں سعودی اتحادی حملے میں عام شہریوں سمیت176 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 7 جولائی 2015 16:11

ریاض/ صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) سعودی اتحادیوں کے یمن میں فضائی حملوں میں 176 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حوثی باغیوں کے خبررساں ادارے صبا اور مقامی رہائشیوں کے مطابق منگل کے روز سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں 176 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں باغیوں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ رواں برس مارچ سے اب تک کسی ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس مارچ کی 26 تاریخ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :