کینیڈا کے جنگلات میں 112 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، درجنوں گھر جل گئے،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

منگل 7 جولائی 2015 16:08

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کینیڈا کے دو صوبوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، درجنوں گھر جل کر خاک ، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق برٹش کولمبیا اور سسکیچون کے جنگل میں 112 مقامات پر آگ لگ گئی ، حکام کے مطابق 13 ہزار لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ، آگ لگنے سے متعدد گھر جل گئے ، ایک ہزار فوجی ، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانی کی کوشش کر رہے ہیں ، آگ بجھانے کے لیے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :