حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا طالبان کے خلاف داعش کی حمایت کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 16:06

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا طالبان کے خلاف داعش کی حمایت ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے طالبان کے خلاف داعش کی حمایت کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق حکمت یار نے اپنے حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طالبان کے خلاف لڑائی میں داعش کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

حکمت یار کے متنازعہ ریمارکس مشرقی صوبہ ننگرہار کے مختلف حصوں میں طالبان اور داعش کے درمیان لڑائی کی اطلاعات کے پیش نظر سامنے آئے ہیں۔سینئر افغان طالبان لیڈر انوارالحق مجاہد نے گزشتہ ہفتے کہا تھاکہ10 مئی کے بعد سے دونوں جانب سے اہم شخصیات سمیت 80 افراد ہلا ک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :