نریندر مودی نوازشریف سے ملاقات میں داوٴد ابراہیم کی حوالگی کا مطالبہ کریں گئے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

منگل 7 جولائی 2015 16:06

نریندر مودی نوازشریف سے ملاقات میں داوٴد ابراہیم کی حوالگی کا مطالبہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات میں 1993 کے ممبئی بم حملوں کے لیے مطلوب انڈر ورلڈ کے سرغنہ داوٴد ابراہیم کوبھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کریں گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی روس کے شہر اوفا میں 10 جولائی کو شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں وہ یہ مطالبہ کریں گے کہ انڈر ورلڈ کے سرغنہ داوٴد ابراہیم کوبھارت کے سپرد کر دیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی آخری بار نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :