Live Updates

بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی ، ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا ، شنوائی نہیں ہوئی

تحریک انصاف کے دھرنے کے ہیرو قرار دیئے جانیوالے ڈی جے بٹ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 16:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے دھرنے کے ہیرو قرار دیئے جانیوالے ڈی جے بٹ نے کہا ہے کہ بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی لیکن ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔

وہ منگل کورقم کے سلسلے میں ملاقات کیلئے تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 17 دسمبر کو دھرنا ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر رقم دینے کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک نہیں دی گئی ۔ ڈیڑھ دو ماہ سے میرا کسی نے فون نہیں اٹھایا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کیلئے میرا دل دھڑکتا ہے لیکن میں نے جو کام کیا ہے بس اس کا معاوضہ مانگا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی لیکن ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔ ڈی جے بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رویوں سے تنگ آکر عمران خان کو ای میل بھی کی تاہم اس کا بھی کوئی جواب نہیں آیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات