اسلام آباد، مون سون کی پہلی موسلادھار بارشوں نے میٹرو بس منصوبے کا پول کھول دیا

منگل 7 جولائی 2015 16:05

اسلام آباد، مون سون کی پہلی موسلادھار بارشوں نے میٹرو بس منصوبے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارشوں نے میٹرو بس منصوبے کا پول کھول دیا، بلیو ایریا میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے صدر کی طرف سے آنیوالی میٹرو بسوں کو روک لیا جس کی وجہ سے پمز سٹیشن سے کشمیر ہائی وے سٹیشن تک میٹرو گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں اس دوران ، میٹرو کے روٹ پر بنائے گئے پلوں اور دیواروں سے بھی پانی رستہ رہا ، گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہنے والے مسافر انتہائی برہم ہوگئے اور مختلف انتظامیہ کے روکنے کے باوجود مختلف راستوں سے سٹیشنوں کے اندر اور باہر نکلتے رہے ، پمز میٹرو بس سٹاپ میں پانی بھر گیا‘ جناح روڈ پر بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں‘ نالہ لئی میں بھی طغیانی کے باعث ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح جڑواں شہروں میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا بارشوں سے میٹرو بس کے تمام سٹیشنوں میں پانی آگیا اور سٹیشنوں کی چھتیں بھی ٹپکتی رہیں

متعلقہ عنوان :