بچوں کی تعلیم و تربیت کے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی ، سکینڈری ایجوکیشن تک تعلیم کا حصول ممکن بنایا جانا چاہیے ، مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کتابیں گولی سے زیادہ موثر سرمایہ کاری ہیں ، دنیا کے تمام بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔

امن کیلئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اوسلو میں ” ترقی کیلئے تعلیم “ کے موضوع پر ہونیوالے سربراہ اجلاس سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 16:05

اوسلو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) امن کیلئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی ، سکینڈری ایجوکیشن تک تعلیم کا حصول ممکن بنایا جانا چاہیے ، مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کتابیں گولی سے زیادہ موثر سرمایہ کاری ہیں ، دنیا کے تمام بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو ناروے کے شہر اوسلو میں ” ترقی کیلئے تعلیم “ کے موضوع پر ہونیوالے سربراہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، اس حق کو چھینا نہیں جا سکتا ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی ، سکینڈری ایجوکیشن تک تعلیم کا حصول ممکن بنایا جانا چاہیے ، مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کتابیں گولی سے زیادہ موثر سرمایہ کاری ہیں ، دنیا کے تمام بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔