پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہوگا ، خطرات کے باوجود مشن جاری رکھنے والی ملالہ یوسفزئی جرات اور بہادری کا نام ہے ، انصاف کے حصول کیلئے ہمت اور جرات کی ضرورت ہوتی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کا ” ترقی کیلئے تعلیم “ کے موضوع پر ہونیوالے سربراہ اجلاس سے خطاب

منگل 7 جولائی 2015 16:03

اوسلو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہوگا ، خطرات کے باوجود مشن جاری رکھنے والی ملالہ یوسفزئی جرات اور بہادری کا نام ہے ، انصاف کے حصول کیلئے ہمت اور جرات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں ” ترقی کیلئے تعلیم “ کے موضوع پر ہونیوالے سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بانکی مون نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر ناروے کی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہوگا ۔ خطرات کے باوجود مشن جاری رکھنے والی ملالہ یوسفزئی جرات اور بہادری کا نام ہے ، انصاف کے حصول کیلئے ہمت اور جرات کی ہی ضرورت ہوتی ہے ۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ دنیا بھر میں ناخواندگی کو ختم کیا جائے گا ، سکول نہ جانے والے بچوں کو سکول بھیج کر تعلیم کے اہداف حاصل کریں گے ۔