Live Updates

چودھری شہباز پی ٹی آئی میں شامل، تحریک انصاف کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 15:49

چودھری شہباز پی ٹی آئی میں شامل، تحریک انصاف کی مرکزی مشاورتی کونسل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء) سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اعلان کردیا۔ شاہ محمود قریشی چودھری سرور، جہانگیر ترین ، اعجاز چودھری اور حامد خان مشاورتی کونسل کے رکن ہونگے۔

(جاری ہے)

جاری نو ٹی فکیشن کے مطابق مشاورتی کونسل سینئر مرکزی و صوبائی رہنماو¿ں پر مشتمل ہو گی۔ ایڈوائزی کونسل میں ستر رہنماوں کو شامل کرلیا گیا۔ پرویز خٹک، عارف علوی، اسد عمر اور نعیم الحق بھی ایڈوائزی کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی، فردوس نقوی اور علی زیدی بھی مشاورتی کونسل کے رکن ہونگے۔ جہانگیر ترین نے مشاورتی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :