کراچی، ابوالحسن اصفہانی روڈ پرڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

منگل 7 جولائی 2015 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی بینک میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی میں ڈیوٹی پر تعینات گارڈ ملوث ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو بینک میں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اس واردات میں بینک کا گارڈ بھی ملوث ہوسکتا ہے۔واردات کے بعد ایس ایس پی ملیر بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ نہیں ہو سکی کیونکہ بینک میں موجودکیمرے خراب ہیں۔

متعلقہ عنوان :