کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ایف سی حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،تین دہشتگرد ہلاک ،دو سیکورٹی اہلکار زخمی

منگل 7 جولائی 2015 15:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ایف سی حساس اداروں کی مشترکہ سرچ آپریشن،تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے اضافے کے بعد ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ شہر اور ارد گرد کے علاقو ں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے گزشتہ شب سٹیلائٹ ٹاون کے علاقے مشرقی بھائی پاس پر صدام کالونی نزیک بکرا پیڑی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایف سی اور حساس اداروں نے ایک گھرپر چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے تین دہشتگرد گرد ہلاک ہوگئے جن میں عبدالہادی ولد عبدالوہاب کاسٹ پشتون ،ایسٹرن بائی پاس نمبر 2محمد قادر ولد محمد صدیق سکنہ لسبیلہ 3سیف اللہ ولد یار محمد سکنہ کوہلو ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی کے دوا ہلکار زخمی ہوگئے کلی دبیہ سے بھی 39مشکوک افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ملزمان کی کمین گاوٴں سے خودکش جیکٹ اسلحہ اور گولہ بار ود بھی قبضے میں لیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔