ایف سی ،حساس اداروں کی مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی

منگل 7 جولائی 2015 15:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) ایف سی اور حساس اداروں کی مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے صوبائی کمانڈر سمیت تین ملزمان ہلاک دو سیکورٹی اہلکار زخمی حساس اداروں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ شہر میں مذہبی دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر موجود ہیں جس پر حساس اداروں نے ایف سی کے ہمراہ ملزمان کی گرفتارری کے لئے پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایک گھنٹے سے رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے مقامی کماندر سمیت تین افراد ہمارے گئے ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا مرنے والے افراد کی لاشیں بعد میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں پولیس اور ایف سی نے کلی دیبہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعد (39) مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :