پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور کا میابی کیلئے بھر پور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین اور صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرورنے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور کا میابی کیلئے لاہور سمیت پورے پنجاب میں بھر پور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔ منگل کے روز تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر تر ین نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر شامی روڈ میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اور پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی میں دوسری جماعتوں سے لوگ غیر مشروط طور پر تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر کارکنوں کی مشاورت سے پارلیمانی بورڈ ہی کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلدیاتی انتخابات کا تعلق ہے تو اس حوالے سے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار اضلاع کی سطح پر پارٹی تنظیموں کو دیدیا ہے اور اگر کسی ٹکٹ کی تقسیم پر کسی کارکن کو شکایت ہو تواسکے خلاف اپیل بھی متعلقہ اضلاع میں ہی کی جائیگی اور اس بات پر کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو ٹکٹ کسی سفارش اور دباؤ کے ذریعے نہیں بلکہ مکمل میرٹ سے دےئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک سنٹرل پنجاب میں28آرگنائزر بنائے ہیں اور تمام آرگنائزر کارکنوں کی مشاورت سے بنے ہیں اورپنجاب میں پارٹی کے اندر بعض معاملات کی وجہ سے پائے جانیوالے دھڑے بھی 99فیصد ختم ہو چکے ہیں اور سب مل کر پنجاب میں پارٹی کو عمران خان کی سوچ اور مشن کے مطابق چلا رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں فارم14اور15کا غائب ہو نا سب سے بڑی دھاندلی ہے کیونکہ جب جتنے اور ہارنیوالے امیدوار کے ووٹوں کا شفا ف ریکارڈ ہی نہیں تو اس سے بڑی اور دھاندلی کیا ہوگی ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مجھے پنجاب کا صوبائی آرگنائزر بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان سمیت پوری قیادت مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کرتی ہے اور ہم نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر تمام سیاسی مخالفین کو شکست دینی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کا میابی تحر یک انصاف کا ہی مقدر بنے گی ۔

جہا نگیر تر ین نے کہا کہ چوہدری سرور نے انتہا ئی کم عرصے میں پنجاب میں پارٹی کو آرگنائزر کر نے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں پارٹی قیادت ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں یونین کونسل سمیت ہر سطح پر امیدواروں کولایا جا ئیگا اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر بنے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر تر ین نے کہا کہ پر ویز رشید سمیت پوری (ن) لیگ اور انکی حکو مت کے لوگ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں فارم14اور15 کے غائب ہونے اور پنجاب کے71 اورخیبر پختونخواہ کے 2حلقو ں میں105فیصد سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے کے ثبوت دےئے ہیں اور لاہور کے 7حلقو ں میں110فیصد سے بھی زائد بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کو یقین تھا کہ عام انتخابات شفاف ہونے کی صورت میں انکو لاہور میں بھی عبر تناک شکست ہو گی اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اضافی بیلٹ پیپرز کا فیصلہ ایڈ منسٹر یشن کا نہیں بلکہ ”سیاسی “فیصلہ ہے اور اس پر ہی عمران خان بھی کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں35نہیں 71 پینکچرز لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا ہم سب کو انتظار ہے اورہمیں اس بات کا قومی یقین ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے میں بھی عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تصد یق ہو جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور آئندہ سال اس سال سے زیادہ لوڈشیڈ نگ ہو گی کیونکہ حکمرانوں نے لوڈشیڈ نگ کے حل کیلئے کوئی پلانٹ لگانے کی بجائے صرف میٹر و چلائی اور نئے پل بنائے ہیں اور پنجاب میں بھی حکمران عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی ہو لتوں کی فراہمی میں بھی مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :