فاٹا اور دیگر علاقوں کو مشترکہ مفادات کونسل میں نمائندگی دینے کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا سینٹ میں بیان

منگل 7 جولائی 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ فاٹا اور دیگر علاقوں کو مشترکہ مفادات کونسل میں نمائندگی دینے کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر ہلال الرحمن کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکتہ کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں فاٹا کی نمائندگی کے لئے آئین کی ترمیم کی ضرورت ہے، اب گلگت بلتستان میں بھی الیکشن ہو گئے ہیں، ایک سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے کہ فاٹا اور دیگر علاقوں کی نمائندگی کے لئے انہیں مبصر کا درجہ دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :