جماعت الدعوة عدالت کے حکم پر خیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘ اسے روکا نہیں جاسکتا

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت الله بابر کے سوال کے جواب پر وفاقی وزیر قادر بلوچ کا سینٹ میں بیان

منگل 7 جولائی 2015 15:35

جماعت الدعوة عدالت کے حکم پر خیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘ اسے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ جماعت الدعوة عدالت کے حکم پر خیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر تاج حیدر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ جماعت الدعوة خیراتی سرگرمیوں میں مصروف اور عدالت کے حکم پر وہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس لئے اسے خیراتی سرگرمیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم قرار دی جانے والی کسی بھی تنظیم پر کسی مختلف نام سے ہر قسم کی سرگرمیوں بشمول خیراتی کام کرنے کی ممانعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے جماعت الدعوة کو لشکر طیبہ کے نام سے درج کیا ہے لیکن اس کے تعلق کو ثابت کرنے کے لئے ابھی تک پاکستان کو کوئی شواہد نہیں دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :