کینٹ گیریژن کے تعلیمی اداروں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی‘ عابد شیر علی

منگل 7 جولائی 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کینٹ گریژن تعلیمی اداروں کے کنٹریکٹ ملازمین ک ومستقل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر ستارہ ایاز کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب مین وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت کینٹ گیریژن کے 355 تعلیمی ادارے ہیں جن میں مستقبل ملازمین کی تعداد 11270 ہے، مستقل ملازمین کے لئے 90 کروڑ روپے سالانہ درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے سفارشات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :