قومی اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ارکان کو پلاٹ الاٹ کردیئے گئے

سینٹ میں وفاقی وزیر قادر بلوچ کی رپورٹ

منگل 7 جولائی 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ واجبات ادا کرنے والے قومی اسمبلی ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ارکان کو پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ قومی اسمبلی ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے ان ارکان کو پلاٹ الاٹ کر دیئے ہیں جنہوں نے پلاٹوں کی مکمل قیمت بشمول واجبات ادا کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 380 کنال زمین کا قبضہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ارکان کو الاٹ کر دی جائے گی اور پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر ان کو ترجیح دی جائے گی جو پلاٹ کی مکمل قیمت اور اخراجات ادا کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :