نادرا نے لاوارث بچوں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے اجراء کا طریقہ کار تیار کرلیا ہے‘ قادر بلوچ

منگل 7 جولائی 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نادرا نے لاوارث بچوں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے اجراء کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے اب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ نادرا نے ایسی پالیسی تشکیل دی ہے جس سے لاوارث بچوں کو ان کی رجسٹریشن دستاویزات حاصل کرنے کی سہولت میسر ہو گی اس سلسلے میں یتیم خانوں کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کی بنیاد پر رجسٹرڈ یتیم خانوں میں مقیم لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ہے اب ان کو رجسٹریشن کیلئے عدالت کے حکمنامے پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، یہ بچے پہلے سے نافذ طریقہ کار کے مطابق قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب تک 4313 لاوارث بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :