ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، ڈاکٹرفاروق ستار

منگل 7 جولائی 2015 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے تاجربرادری پربینکوں میں رقوم کی منتقلی پراعشاریہ 6 فیصدودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے اوراس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی بھرپورحمایت کااعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث تاجربرادری پہلے ہی سخت پریشانیوں کاشکارہے اوراب حکومت نے بینکوں میں رقوم کی منتقلی پر مزیدودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرکے تاجربرادری اوربڑے کھاتے داروں پرایک بم گرایاہے جس کے باعث تاجربرادری احتجاج پر مجبورہوگئی ہے ۔

ڈاکٹرفاروق ستارنے اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس ٹیکس کوفی الفورواپس لیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :